• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی نشتر کالونی سے اغواء ہونے والے 8 سالہ بچے کی لاش قریبی نالے سے برآمد ہو گئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے رہائشی ظہیر کا چھوٹا بیٹا 8 سالہ ارسلان بدھ کو لاپتہ ہوگیا تھا جس پر نامعلوم افراد کے خلاف اس کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔

دوسرے روز بچے کی لاش فیروز پور روڈ کے روہی نالے سے مل گئی،پولیس اور فارنزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لیے۔

پولیس کے مطابق بچے سے زیادتی کا شبہ ہے تاہم اس بات کی تصدیق پوسٹ مارٹم کے بعد ہو گی۔


مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کے علاوہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی جارہی ہے، سی سی پی اونے بھی ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین