پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 435 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 48 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 3 ہزار 313 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 558 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 510 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار 369 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 70 لاکھ 2 ہزار 706 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 124 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 285 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 53 ہزار 828 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 22 ہزار 999 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 670 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 43 ہزار 511 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 221 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 60 ہزار 536 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 710 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 38 ہزار 842 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک کُل 436 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 314 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 186 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 430 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کُل 234 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 878 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 101 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔