• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالم جبہ کے نجی ہوٹل میں کورونا ایس او پیز بھول کر نوجوان لڑکے لڑکیوں کا رقص


سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ کے نجی ہوٹل میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی، نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی رقص کی ویڈیو وائرل ہو نے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور ہو ٹل کے مالک اور منیجر کو گرفتار کرکے جرمانہ عائد کردیا۔

مقامی پولیس کے مطابق 4 دسمبر 2020 ء کو سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ کے نجی ہو ٹل میں لڑکے اور لڑکیوں نے اکھٹے رقص کیا اور ساتھ ہی لاؤڈ اسپیکر ایکٹ اور کورونا وائرس ایس او پیز کی بھی خلاف ورزی کی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تو انتظامیہ حرکت میں آگئی ، واقعے کے ایک مہینے کے بعد ہو ٹل کے مالک اور منیجر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، اگلے روز ہو ٹل کے مالک اور منیجر کو اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے پیش کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہو ئے دونوں کو 40ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

جرمانہ ادا کرنے کے بعد ہوٹل کے مالک اور منیجر کو رہا کردیا گیا تاہم نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے خلاف کو ئی کارروائی نہیں کی گئی۔

تازہ ترین