• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: لاپتہ 2 سالہ بچی کی لاش جوہڑ سے برآمد

فیصل آباد میں 2 روز قبل لاپتہ ہونے والی 2 سالہ بچی کی لاش جوہڑ سے مل گئی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق چک 225 رب کے رہائشی محنت کش افضل مسیح کی 2 سالہ بیٹی ایشال گھر کے سامنے کھیل رہی تھی کہ اچانک لاپتہ ہو گئی۔


بچی کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کر کے اس کی تلاش جاری تھی کہ گاؤں کے قریب واقع جوہڑ سے اس کی لاش مل گئی۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچی کو نامعلوم ملزم یا ملزمان نے قتل کر کے لاش جوہڑ میں پھینک دی ہے۔

تازہ ترین