• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح ماڈل اور اداکارہ گوہر خان نے اپنی شادی کے 10 مکمل ہونے پر اپنی بہن کا وہ جوڑا زیب تن کیا جو اداکارہ کی بہن کی ساس نے کئی سال پہلے اُن کے لیے تیار کروایا تھا۔

سال 2020 میں 25 دسمبر کو معروف بالی ووڈ میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بڑے بیٹے زید دربار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے اپنے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔


تصویروں میں گوہر خان نے سبز رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کے شوہر زید دربار کُرتے میں ملبوس ہیں۔

گوہر خان نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’یہ خوبصورت جوڑا اُن کے لیے بہت خاص ہے کیونکہ یہ جوڑا اُن کی بہن نگار خان کی شادی پر اُن کی ساس بڑی ہی محبت سے تیار کروایا تھا۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’افسوس یہ کہ میری بہن کو یہ جوڑا پہننے کا موقع نہیں ملا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’چونکہ میری 10 پہلے ہی شادی ہوئی ہے تو میری بہن نے بطورِ تحفہ مجھے یہ جوڑا دے دیا۔‘

گوہر خان نے کہا کہ ’میں اس خوبصورت جوڑے کے لیے اپنی بہن کی بہت شکرگزار ہوں۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے شادی کے 10 دن مکمل ہونے پر الحمد اللّہ لکھا اور زید دربار سے مخاطب ہوکر یہ الفاظ کہے:

ہم بنے، تُم بنے، ایک دُوجے کے لیے

گوہر خان اور زید دربار کی ان نئی تصویروں پر اب تک تین لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان اور زید دربار سال 2020 میں جمعتہ المبارک کے موقع پر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اس جوڑے نے بعد نمازِ جمعہ ممبئی میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں نکاح کیا تھا۔

تازہ ترین