• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک اداکار جلال ال کا پاکستانیوں کے لیے اردو میں محبت بھرا پیغام

ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں عبدالرحمان کا کردار نبھانے والے فنکار جلال ال نے پاکستانیوں کو  اردو زبان  میں محبت بھرا  پیغام دیا ہے۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ وزیر اعظم ہاؤس میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ترک اداکار نے کہا کہ ’سرخ ہلالی پرچم کی کمی پورے کرتے ہوئے آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے بہن بھائی ترک آپ کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے لیے دعا گو ہیں‘۔


اداکار جلال ال نے پاکستانی پرچم کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اردو زبان میں  لکھا کہ زندہ باد ہلالی پرچم والے برادر ممالک، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔


انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے تمام پاکستانی بہن بھائیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ارطغرل غازی کے عبدالرحمٰن سمیت اس سیریز کے دیگر ممبران نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ کر وزیراعظم عمران خان، شبلی فراز، عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور عمران عباس سے ملاقات کی۔

تازہ ترین