لاہور میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو گارڈن ٹاؤن سے اغوا کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 20 سال کے نوجوان کو نجی کالج کے سامنے سے اغوا کیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مغوی اور 3 ملزمان کی تلاش جار ہی ہے۔
ایک اور واقعے میں چھانگا مانگا کی آبادی سرائے سے 12سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا گیا۔
پولیس نے 2 نامزد ملزمان پر مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا، تاہم لڑکی کو بازیاب نہیں کروایا جاسکا۔
والد کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بیٹی کو محلے داروں نے ملزمان کیساتھ موٹرسائیکل پر جاتے دیکھا ہے۔
پو لیس کا کہنا ہے کہ مغویہ کے ورثا، ملزمان اور دیگر افراد سے تفتیش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب پاکپتن کے علاقے کھوئی اڈہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی کا کاروبار کرنیوالے ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سےایک ہزار روپےکے 25 جعلی نوٹ برآمد ہوئے ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔