کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما وسابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ صدرِ پاکستان میتوں پر سے پرواز کرکے گوادر پہنچے لیکن کوئٹہ نہیں اترے۔ سانحہ مچ کے حوالے سے وزیر اعظم کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جب وزیراعظم کہے بلیک میل نہیں کیا جا سکتا تو مطلب انا ریاست سے بڑی ہے،اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ رویہ فاشزم کی سمت ہے۔