اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ / شو آف ہینڈز کے ذریعے کروانے سے متعلق دائر صدارتی ریفرنس 11 جنوری 2020ء کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے ۔ جمعہ کو عدالت عظمی سے جاری تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 11جنوری بروز پیر کو دن ایک بجے مذکورہ بالا کیس پر سماعت کریگا۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان،وفاقی اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز،چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی ،تمام صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔