• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین سرکاری ٹی وی تقرری کیس چیف جسٹس کو منتقل، فریقین کونوٹس

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نعیم بخاری کی بطور چیئرمین سرکاری ٹی وی تقرری کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس چیف جسٹس کو منتقل کر دیا ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ 12 جنوری کو سماعت کرینگے، جمعہ کو چیئرمین ، قائم مقام ایم ڈی سمیت چھ تعیناتیوں کیخلاف درخواست کی سماعت کے موقع پر درخواست گزار شہری شمس اقبال کی جانب سے ان کے وکلاءچکہدری قمر پرویز اور آصف گجر پیش ہوئے اور کہاکہ اس سے متعلق ایک اور درخواست بھی چیف جسٹس کی عدالت میں زیر سماعت ہے ، جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ اس کیس کو بھی چیف جسٹس کی عدالت بھیج دیتے ہیں،وکیل نے کہا کہ چیف جسٹس نے کیس میں اٹارنی جنرل کو طلب کیا ہوا ہے جبکہ فریقین سے پیراوائز کمنٹس بھی طلب کئے ہیں، عدالت نے نعیم بخاری کی تقرری کیخلاف دوسری درخواست پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس چیف جسٹس کو منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین