کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح کے وقت کہر چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح کے وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 27 فیصد تھا۔