• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی میں سرد ہواؤں کا راج ہے، محکمۂ موسمیات نے دعویٰ کیا ہے کہ آج شہرِ قائد میں راوں سال کی سرد ترین رات رہی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ درجۂ حرارت 7 سے 9 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں شمال مشرق کی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 39 فیصد ہے۔


ادھر پنجاب کے سب سے بڑے اور ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور اور اس کے گرد و نواح میں دھند میں واضح کمی آ گئی ہے تاہم سردی کی لہر ابھی بھی جاری ہے۔

تازہ ترین