• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا وزیرِ اعظم عمران خان کے نام خط

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزیرِ اعظم عمران خان کے نام خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی احکامات پر کرشنگ 30 نومبر سے 15 -20 روز قبل شروع کی گئی۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اپنے خط میں کہا ہے کہ گنے سے ریکوری انتہائی کم رہی، ملک تقریباً 3 لاکھ ٹن چینی سے محروم ہوا ہے۔

پی ایس ایم اے کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ مڈل مین کو دخل اندازی کی اجازت نہیں ہو گی۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزیرِ اعظم عمران خان سے خط کے ذریعے کہا ہے کہ کہا گیا تھا کہ 200 روپے فی من گنے کی قیمت یقینی بنائی جائے گی تاکہ عوام کو چینی 75 روپے فی کلو کے مناسب ریٹ پر دستیاب ہو۔

پی ایس ایم ے کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ تمام صوبوں کے کین کمشنر مڈل مین کا کردار ختم کرانے میں مکمل ناکام رہے ہیں۔


پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ گنے کی فی من قیمت 270 سے 300 روپے تک پہنچ چکی ہے، چینی کی قیمت ایک بار پھر 100 روپے کلو سے اوپر جانے کا خدشہ ہے۔

پی ایس ایم اے نے اپنے خط کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان شوگر ملز کو گنے کی حکومتی مقرر کردہ قیمت پر فراہمی یقینی بنائیں، چاہتے ہیں کہ چینی کی قیمت نیچے لائی جا سکے۔

تازہ ترین