آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دیپیکا پڈوکون نے کئی رازوں سے پردہ اُٹھادیا

بالی ووڈ کی خوب رو اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے مداحوں کی فرمائش کو پورا کرتے ہوئے کئی اہم راز افشاں کردیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون نےسوشل میڈیا کا وائرل ٹرینڈ ’پوسٹ آ پک آف‘ استعمال کیا۔

دیپیکا پڈوکون سے اس دوران ان کے ایک مداح نےکہا کہ’ آپ جس سے سب سے زیادہ قریب ہیں، اُس کی تصویر پوسٹ کریں‘۔

مداح کی خواہش پوری کرنے دوران بھارتی اداکارہ نے اپنے شوہر رنویر سنگھ اور اپنی بہن انیشیا پڈوکون سے متعلق انکشاف کیا۔


دیپکا پڈوکون نے ایک فوٹو کولاج پوسٹ کیا، جس کی ایک تصویر میں وہ اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ ہیں تو دوسری تصویر میں وہ اپنی بہن کے ساتھ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جس سے یہ بات صاف ہوگئی کہ دیپیکا پڈوکون کے سب سے قریب دو لوگ ہیں، جن میں سے ایک شوہر رنویر سنگھ اور دوسری اُن کی بہن انیشیا پڈوکون۔

اسی سیشن کے دوران ایک مداح نے دیپیکا سے کہا کہ وہ اپنے فون کے کیمرہ رول کی اپنی پہلی تصویر پوسٹ کریں۔

بھارتی اداکارہ نے اپنے اس مداح کی خواہش بھی پوری کردی اور اپنی بچپن کی تصویر شیئر کی۔

دیپیکا پڈوکون نے مداحوں کے سوالات کے اس سیشن میں کئی دلچسپ باتیں جیسے انہوں نے گوگل پر آخری چیز کیا سرچ کی؟، فلموں کے کام کے دوران یاد گار لمحہ اور چاٹ کھانے سے متعلق بتائیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید