• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان اختر سے متعلق خدشہ غلط ثابت ہونے پر خوش ہوں، جاوید اختر


بھارت کے معروف شاعر، نغمہ نگار اور سیاسی کارکن جاوید اختر نے اپنے بیٹے فرحان اختر اور اُس کی کامیاب زندگی سے متعلق ’شکر‘ کے الفاظ کہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرحان اختر کے 47 ویں یوم پیدائش پر اپنے بیٹے کے مستقبل سے متعلق اپنا خدشہ غلط ثابت ہونے پر شکریہ کے الفاظ ادا کیے۔

انہوں نےفرحان اختر اور زندگی میں اُس کی کامیابی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش ہوں کہ فرحان نے کامیابی کے لیے کوئی بھی گھٹیا کام نہیں کیا۔


فلم انڈسٹری میں خود کو بہتر اداکار، ہدایت کار اور فلم ساز کے طور پر منوانے والے فرحان اختر آج اپنی 47ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

اس سالگرہ پر دونوں جشن منارہے ہیں، یہ صرف باپ اور بیٹے نہیں، اُن کا تعلق کچھ خاص ہے اور یہ فنکار کی حیثیت سے متعدد منصوبوں پر ساتھ کام بھی کرچکے ہیں۔

فرحان اختر 2001ء میں اپنی فلم ’دل چاہتا ہے‘ کی کامیابی سے مشہور ہوئے، جو تین بہترین دوستوں کی کہانی تھی، عامر خان، سیف علی خان اور اکشے کھنہ نے اس میں لیڈنگ رول ادا کیے تھے۔

اس کے فرحان اختر ایک بعد ایک ہٹ فلم دیتے رہے، انہوں نےاس کے بعد لکشے اور ڈن فلمیں بنائیں اور اس کے بعد متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر خود کو قابل اداکار بھی ثابت کردیا۔

ایک وقت تھا کہ فرحان اختر کے والد جاوید اختر اپنے بیٹے کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی سے دوچار تھے، گزشتہ برس ایک انٹرویو میں انہوں نے اس حوالے سے اظہار خیال بھی کیا تھا۔

انہوں نےاپنی بچوں کی کامیابی سے متعلق کہا کہ میں اپنی بیٹی زویا جو فلم ساز بھی ہے سے متعلق پراعتماد تھا کہ وہ زندگی میں کامیاب ہوگی لیکن اس شرمیلے لڑکے (فرحان) کے متعلق اتنا پراعتماد نہیں تھا، لیکن اب میں دونوں ہی پر فخر کرتا ہوں۔

جاوید اختر نے اپنے فخر اور خوشی سے متعلق مزید کہا کہ یہ کامیابی انہوں نے گھٹیا کام کرکے نہیں حاصل کی، انہوں نےکامیابی کے لیے اپنے بنیادی اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا، انہوں نے کم تر درجہ ڈائیلاگ اور سین اپنی فلموں کا حصہ نہیں بنائے۔

تازہ ترین