• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا آئندہ وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( عاطف شیرازی ) وفاقی حکومت نےآئندہ مالی سال2021-22 کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا جاری اور ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 15 مارچ تک، بجٹ سٹریٹجی پیپر مارچ کے دوسرے ہفتے میں تیار کیا جائے گا-وزارت خزانہ نے وفاقی بجٹ کا کلینڈر جاری کردیا .وزارت خزانہ نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال کی وفاقی بجٹ سازی کا عمل شروع کردیا ہے-وزارت خزانہ کے کلینڈر کے مطابق آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا-وزارت خزانہ کے مطابق جاری اور ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 15 مارچ تک پیش کیا جائے گا جبکہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر مارچ کے دوسرے ہفتے میں تیار کیا جائے گا اور اپریل کے پہلے ہفتے میں وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا-آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی سفارشات تیار کرنے کیلئے سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اپریل میں منعقد کیا جائے گا جبکہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بھی اپریل میں ہوگا-اسی طرح وزارتیں اور ڈویژنز 10 سے 21 مئی کے دوران ترقیاتی بجٹ پیش کی تفصیلات پیش کریں گی اور مئی کے آخری ہفتے تک بجٹ دستاویزات کو حتمی شکل دی جائے گی-وزارت خزانہ کے کلینڈر کے مطابق وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ میں بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین