آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ہیری اور میگھن نے آرچی کو میڈیا سے محفوظ رکھنے کے لیے امریکا منتقلی کا فیصلہ کیا، شاہی ماہر

گزشتہ برس شاہی خاندان سے الگ ہوکر امریکا منتقل ہوجانے والے برطانوی شاہی خاندان کے سینئر رکن شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل نے آزادانہ زندگی شروع کرنے کے حوالے سے جو فیصلہ کیا تھا اسکے پیچھے اہم وجہ اس جوڑے کا یہ گمان تھا کہ اپنے پونے دو برس کے بیٹے آرچی کو میڈیا کی مداخلت سے دور رکھنا ہے۔

شاہی خاندان کے معاملات کے حوالے سے گہری نظر رکھنے والی ماہر کیٹی نکول کے مطابق ہیری اور میگھن نے میڈیا کی مسلسل مداخلت سے آرچی کو محفوظ رکھنے کے لیے برطانیہ میں رہائش ترک کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


پرنس ہیری نہیں چاہتے تھے کہ آرچی کو بھی اسی صورتحال سے گزرنا پڑے جس سے وہ خود اس وقت گزرے تھے جب وہ چھوٹے تھے۔

کیٹی نکول کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں انھیں آزادی ہے اور انکے پاس جگہ ہے کہ وہ اپنی مرضی سے رہیں، شاہی ماہر نے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ شاہی جوڑا چاہتا ہے کہ آرچی قدرتی ماحول میں رہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید