• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس ہیری پر نیٹ فلیکس سے معاہدہ کرنے پر تنقید، ڈیل ختم کرنے کی اپیل

پرنس ہیری نے جب سے اپنی اہلیہ کے ساتھ نیٹ فلیکس سے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ کیا ہے تب سے ان پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔ خاص طور پر دی کراؤن کے نئے سیزن کے آغاز پر، جس میں ایک بار پھر شاہی خاندان توجہ کا مرکز ہوگا، اس سلسلے میں ڈیوک آف سسیکس پر ایک بار پھر زور دیا جارہا ہے کہ وہ اپنے خاندان کی خاطر اس معاہدہ کو ختم کردیں۔ 

واضح رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے سینیئر رکن شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل جوکہ اس برس کے اوائل میں خاندان سے الگ ہوکر پہلے کینیڈا اور اسکے بعد امریکا منتقل ہوگئے تھے اور اب ریاست کیلی فورنیا کے علاقے سانتا باربرا میں رہائش پذیر ہیں۔


دی میل آن سنڈے کی خاتون رائل ایڈیٹر ایملی اینڈریو نے اس حوالے سے اپنے اتوار کے دن شائع شدہ کالم میں شہزادے سے نیٹ فلیکس سے معاہدہ ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل ان کے اپنے خاندان نے کبھی بھی اس طرح سے شاہی خاندان کے حوالے سے ٹرولنگ نہیں کی تھی۔ 

انھوں نے کہا کہ بنا کسی ترمیم کے اس سے جو تاثر مل رہا ہے  وہ یہ ہے کہ نیٹ فلیکس کے ساتھ جو معاہدہ کیا گیا ہے اس کے ذریعے پرنس ہیری اور ان کی ہالی ووڈ کی سابق اداکارہ بیوی میگھن خطیر رقم کے عوض کمپنی کی جانب سے شاہی خاندان کے بارے میں حقائق کو مسخ کرنے میں ملوث نظر آرہے ہیں۔ 

ایملی کا مزید کہنا تھا کہ پرنس ہیری کی جانب سے 100 ملین امریکی ڈالر کے معاہدے سے انھیں مالی فوائد تو حاصل ہونگے، لیکن شاہی خاندان میں بالخصوص شہزادہ چارلس اور ولیم کے قریبی لوگوں میں کافی غم وغصہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پرنس ہیری اپنے خاندان کو بدنام کرنے والی کمپنی سے رقم کس طرح لے سکتے ہیں؟

تازہ ترین