• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوویڈ 19 مریضوں کی حالت کا پتہ لگانے والا نیا آن لائن ٹول NHS ڈاکٹرز کوجمعہ سے دستیاب

لندن (پی اے) حالت خراب ہونے کے خطرات سے دوچار کورونا وائرس کوویڈ 19 مریضوں کی شناخت کرنے والا نیا آن لائن ٹول جمعہ سے این ایچ ایس ڈلاکٹرز کو آزادانہ طور پر دستیاب ہوگا۔ یہ نیا رسک سٹراٹیفیکیشن ٹول یو کے کورونا وائرس کلینیکل کریکٹرائزیشن کنسورشیم (جو آئی ایس اے آر آئی سی 4 سی کے نام سے جانا جاتا ہے)نے تیار کیا ہے۔ یہ ٹول بعض سٹینڈرڈ لیبارٹری ٹیسٹ کے ساتھ ہسپتال کے مریضوں کے جمع کیے گئے ڈیٹا کا تجزیہ کرتا ہے۔ اس کے بعد یہ ٹول ان معلومات کی بنیاد پر مریض کی حالت بگڑنے کے خطرات کے تناسب کا اندازہ لگاتا ہے جس کو 4C ڈیٹیریوریشن مورٹیلٹی سکور کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ نیا آلہ سائنسدانوں کے پچھلے کام 4 سی مورٹیلٹی سکور پر بنایا گیا ہے جو کہ مریض کےہسپتال میں داخلے کے بعد کوویڈ 19 سے موت کے خطرے کے تناسب کی پیش گوئی کرتا ہے۔ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ ان کا یہ کام مریضوں کی حالت کے حوالے سے نتائج کو بہتر بنانے اور ان کی جان بچانے میں معاون ہو سکتا ہے۔ یہ ریسرچ جرنل لینسٹ ریسپائیریٹری میڈیسن میں شائع ہوئی ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کے فیکلٹی آف میڈیکل سائنسز کے پروفیسر آف انفیکشس ڈیزیزز مہداد نورسادیگی نے کہا کہ مریضوں کے ہسپتال میں داخلے کے وقت یہ نیا ٹول ایکوریٹ رسک سٹراٹیفیکیشن ڈاکٹروں کو کلینیکل فیصلے کرنے اور انفرادی مریضوں کی ضروریات کے حوالے سے مستقبل کی منصوبہ بندی کیلئے زیادہ اعتماد دے گا۔ 4C مورٹیلٹی سکور کے ساتھ اس نئے ٹول کے اضافے سے ڈاکٹرز کو شواہد کی بنیاد پر یہ فیصلہ کرنے میں زیادہ آسانی اور سہولت ہوگی کہ کس مریض کو ہسپتال میں داخلے کے وقت زیادہ کلینکل سپورٹ کی ضرورت ہے، جس کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں گے، باوجود اس کے کہ اس کی موت کے خدشات کم ہی کیوں نہ ہوں۔ اس آن لائن ٹول کی تیاری میں ریسرچرز نے انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز کے 260 ہسپتالوں میں 6 فروری سے 23 اگست 2020 کے درمیان داخل ہونے والے کورونا وائرس کوویڈ 19 کے 74944 مریضوں کے ڈیٹا کو استعمال کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ ایس ٹرسٹس کے الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈ سسٹم میں شامل کیا جا سکتا ہے جو تمام مریضوں کی کیئر کا انتظام کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے، اس سے مریضوں کی مریضوں کے خطرات کا سکور آٹومیٹک تیار ہو سکے گا۔ یو سی ایل انسٹی ٹیوٹ آف گلوبل ہیلتھ کے ڈاکٹررشی گپتا نے کہا کہ پیش گوئی کرنے والے اس نئے ٹول کی تیاری ملک بھر میں ISARIC4C کی سٹڈی میں وسیع پیمانے پر بڑی جغرافیائی کوریج اہم تھی۔ ہمارا تجزیہ حوصلہ افزا شواہد پیش کرتا ہے کہ 4 سی ڈیٹیریوریشن ٹول انگلینڈ سکاٹ لینڈ اور ویلز میں ممکنہ طور پر معالجین کیلئے سپورٹ کلینیکل فیصلہ سازی میں کار آمد اور معاون ثابت ہوگا۔

تازہ ترین