• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھانوی کپور مسٹرانڈیا ٹریلوجی میں سری دیوی کے کردار میں دکھائی دینگی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی آنجہانی اداکاری سری دیوی کے مداح فلم ” مسٹرانڈیا ” میں ان کے کردار سیما سوہنی کو یقیناََنہیں بھولے ہوں گے، اطلاعات ہیں کہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی والدہ جیسے کردار میں دکھائی دیں گی۔بھارتی ہدایتکارعلی عباس ظفرکا کہنا ہے کہ اداکارہ جھانوی کپور کے والد پروڈیوسر بونی کپور واقعی خوش ہوں گے اگر جھانوی آنے والی مسٹرانڈیا ٹریلوجی میں اپنی ماں سری دیوی کے کردار میں دکھائی دیں گی۔مسٹرانڈیا سال 1987 میں ریلیز ہونے والی سائنس فکشن سپر ہیرو ایکشن کامیڈی ہے جس کے ہدایتکار شیکھرکپور تھے۔ فلم کی کاسٹ میں سری دیوی انیل کپورکےعلاوہ امریش پوری ،اشوک کمار، ستیش کوشک ، اجیت واچانی اورشرت سکسینہ شامل ہیں۔ای ٹائمزکے مطابق ہدایتکار سے پوچھا گیا کہ کیا 1987 کی اس فلم اور حالیہ بنائی جانے والی 3 فلموں میں نام کے علاوہ بھی مماثلت ہوگی تو ان کا کہنا تھا کہ نہیں، یہ فلمیں بالکل مختلف ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑے بجٹ کے ساتھ اعلیٰ پروڈکشن والی سائنس فکشن فلم ہے ہم ایوینجرز جیسے کردار چاہتے ہیں۔ یہ مسٹر انڈیا بین الاقوامی معیارکی ہوگی۔ظفرعباس کے مطابق یہ فلمیں بونی کے زی اسٹوڈیو کے اشتراک سے بنائی جائیں گی جسکی شوٹنگ بھارت اور بیرون ملک ہوگی۔ فلم کا بڑا حصہ سیٹ پرفلمایا جائے گا کیونکہ اس کے اسپیشل افیکٹس پر بھاری لاگت آئے گی۔گزشتہ سال اس فلم کے 3 حصے بنانے کا اعلان کرنے والے ظفر عباس نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ایک مقبول ترین فلم کو آگے بڑھانا جسے بھارتی بہت سال سے پسند کرتے آرہے ہیں،بہت بڑی ذمہ داری ہے۔جھانوی نے اپنے کیریئرکا آغازسال 2018 میں دھرما پروڈکشنز کی فلم ”دھڑک” سے کیا تھا، ان کی آخری فلم سال 2020 میں ریلیز ہونے والی گنجن سکسینا : دی کارگل گرل تھی جو کہ کارگل وار کا سامنا کرنے والی ہیلی کاپٹر کی زندگی پرمشتمل ہے۔اداکارہ کی آنے والی فلموں میں کرن جوہرکی دوستانہ 2 اور روحی افزانہ شامل ہیں۔

تازہ ترین