لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے انٹرا پارٹی انتخابات میں آصف علی زرداری صدر ،فرحت اللہ بابر سیکریٹری جنرل ،ایم این اے شازیہ مری سیکریٹری اطلاعات ،سینیٹر سلیم مانڈوی والا سیکریٹری فنانس منتخب ہوگئے، تمام عہدیدار بلامقابلہ کامیاب ہو ئے. پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منور انجم نے پی پی پی پی کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد دی ہے۔