• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونم کپور نے خود کو موت کے منہ سے کیسے نکالا؟

بھارتی سنیئر اداکار انیل کپور کی صاحبزدای اداکارہ سونم کپور نے خود کے ساتھ پیش آنے والے ایک خوفناک حادثے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

سونم کپور کی جانب سے بھارتی میڈیا ’ڈی این اے‘ کو انٹرویو دیا گیا جس میں سونم کپور نے خود کے ساتھ پیش آنے والے ایک خوفناک حادثے سے متعلق بتایا ہے کہ ’وہ 2016ء میں ایک خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی تھیں، وہ موت کے بہت قریب تھیں مگر اُنہوں نے اس دوران خود کو اور اپنے  ایک دوست کو موت کے منہ سے نکال لیا تھا۔‘ 

سونم کپور کا حادثے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا  تھا ’اُن کے ساتھ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی فلم نیرجا کی تشہیر میں مصروف تھیں، اگر وہ اور اُن کے دوست کنال راول صحیح وقت پر کار سے باہر چھلانگ نہ لگاتے تو اُن دونوں کی موت بھی واقع ہوسکتی تھی۔‘ 

انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ اپنے دوست کنال راول کے ہمراہ فلم کی تشہیر کے لیے کار میں سفر کر رہی تھیں کہ اچانک رُک گئی، اُنہیں اس لمحے فوراً ہی کچھ غلط ہونے کا احساس ہوا، اُن کی چھٹی حِس نے جیسے کہ گھنٹیاں بجا دی تھیں کہ کچھ غلط ہونے والا ہے، جس پر اُنہوں نے اپنے دوست  کنال کو کار سے چھلانگ لگانے کو کہا، اسی دوران کار میں آگ لگ چکی تھی اور اُن کے دوست کی جانب کا دروازہ جام ہوگیا تھا جسے کھولنے میں اُن کے دوست کو مشکل پیش آ  رہی تھی۔‘

اداکارہ سونم کپور کا مزید بتانا تھا کہ ’اُنہوں  نے اپنے دوست کی دروازہ کھولنے میں مدد کی اور جلدی سے کار سے چھلانگ لگا دی، وہ اور اُن کے دوست کنال ابھی کار سے باہر نکلے ہی تھے کہ اگلے کی سیکنڈ کار دھماکے سے پھٹ گئی تھی اور وہ دونوں بال بال بچ گئے۔‘

تازہ ترین