آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عرفان خان کے بیٹے نے فلموں میں قدم رکھ دیا؟

گزشتہ برس انتقال کر جانے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے اداکاری سے متعلق ایک کتاب شیئر کی جس پر والد عرفان خان کے دستخط بھی موجود تھے۔

بابیل خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کتاب ’ایکٹرز آن ایکٹنگ‘ کے سرورق کی تصویر شیئر کی جس پر اداکار عرفان خان کے دستخط تھے اور انہوں نے اس تصویر کی کیپشن میں مداحوں کو اس کتاب کی پیشکش کی۔

اس کتاب کی پیشکش کے بعد چاہنے والوں نے بابیل خان سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے حوالے سے متعدد سوالات کیے۔

عرفان خان کے بیٹے بابیل خان بھی اپنے چاہنے والوں کو ان تمام تر سوالات کے جوابات دیتے رہے۔


بابل سے ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کب اس فیلڈ میں قدم رکھیں گے جس کے جواب میں انہوں نے کہا ’میں پہلے ہی اداکاری کی فیلڈ میں ہوں سوال یہ ہے کہ میں کب فلموں کی دنیا میں قدم رکھوں گا۔‘

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی میں مئی میں اپنی ڈگری مکمل کرلوں گا ویسے ہی میں آفرز کی تلاش شروع کردوں گا۔

ایک اور مداح نے بابیل خان سے ڈائریکشن اور اسکرپٹ رائٹنگ پر کتاب تجویز کرنے کو کہا جس پر انہوں نے کتاب ’اسٹوری‘ اور 'آن فلم میکنگ' پڑھنے کی تجویز دی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید