• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایچ اوکی ٹیم کوروناوائرس کی تحقیق کیلئے 14جنوری کو چین پہنچے گی

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین کی ٹیم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ابتدائی مقام سےمتعلق تحقیق کیلئے 14جنوری کو چین پہنچے گی۔

چائنیزنیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ڈبلیو ایچ کی 10 ماہرین پر مشتمل ٹیم چینی سائنسدانوں کیساتھ مل کر کورونا وائرس کی ابتداء سےمتعلق تحقیق کرے گی۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا، تاہم خبرایجنسی کا کہناہے کہ ڈبلیو ایچ اوکی ٹیم کو چین پہنچنے پر ممکنہ طور پر دو ہفتے کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا۔

ڈبلیو ایچ او کی ٹیم چینی شہر ووہان کا دورہ کرے گی جہاں کورونا وائرس سب سے پہلے پھیلا تھا۔

تازہ ترین