• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے نے ’25 دن میں پیسہ ڈبل‘ کی یاد تازہ کردی

اداکار اکشے کمار نے ایک مرتبہ پھر راتوں رات امیر بننے کی اسکیم ’25 دن میں پیسہ ڈبل‘ کی یاد تازہ کردی۔ 

اکشے کمار کی ملٹی اسٹار کاسٹ فلم ’پھر ہیرا پھیری‘ ان کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے، جہاں ان کے ہمراہ فلم میں پاریش راول، سنیل شیٹی، بپاشا باسو اور راجپال یادیو وغیرہ بھی تھے۔ 

حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اکشے کمار نے ایک تصویر شیئر کی۔ 

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کالے رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے اکشے کمار اپنے ہاتھ میں ایک زرد رنگ کی صندوق اٹھائے ہوئے ہیں اور کہیں جارہے ہیں۔ 

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اکشے نے لکھا ’جب آپ کو 25 دن میں پیسہ ڈبل ہونے کی اسکیم کا پتہ ہو۔ 


بالی ووڈ کے کھلاڑی کی اس تصویر کے بعد انسٹاگرام صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، جبکہ ایک نے تو پوچھ بھی لیا کہ کہیں اداکار نے ہیرا پھیری سیریز کی تیسری فلم تو سائن نہیں کرلی۔

تازہ ترین