• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا اور ویرات کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ویرات کوہلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں ننھی پری کی آمد کی اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ’میں یہ اعلان کرتے ہوئے پرجوش ہوں کہ آج دوپہر ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، انوشکا اور بچی دونوں خیریت سے ہیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’آپ کی نیک تمناؤں، پیار اور دعاؤں کا شکرگزار ہوں۔‘


ویرات کا کہنا تھا کہ ’انوشکا اور میں اپنی زندگی کی اس نئے سفر پر بے حد خوش ہیں۔‘

ساتھ ہی ویرات نے یہ بھی کہا کہ ’ مجھے امید ہے کہ آپ سب اس وقت  ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں گے۔‘

خیال رہے کہ انوشکا اور ویرات 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھنے تھے، شادی کے کچھ عرصے بعد سے ہی متعدد مرتبہ انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی افواہیں زیر گردش رہیں جسے انہوں نے مسترد بھی کیا تھا ۔


تاہم گزشتہ برس 27 اگست کو ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی کہ’اور پھر ہم 3 ہونے جارہے ہیں۔‘

تازہ ترین