• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسلی و صنفی امتیاز، میگھن و ہیری نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے ساتھ ہونے والے نسلی و صنفی امتیاز سے تنگ آکر سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا۔

خبرایجنسی کے مطابق شاہی جوڑے نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سمیت تمام ذاتی و پروفیشنل فیس بک و ٹوئٹر سمیت یوٹیوب چینل بھی بند کردیے۔ 


شاہی جوڑے نے سوشل ویب سائٹس پر اپنے ساتھ ہونے والے نسلی و جنسی تعصب سے تنگ آکر اکاؤنٹس بند کیے۔ 

رپورٹ میں برطانوی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شاہی جوڑا اپنی سماجی تنظیم آرچی کے لیے بھی پروفیشنل سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے کا خواہاں نہیں ہے۔

تازہ ترین