• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: جلال ال نے تھیلیسیمیا بچوں کیلئے خون کا عطیہ دیا

ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں عبدالرحمان الپ کا کردار ادا کرنے والے فنکار جلال ال  کراچی میں تھیلیسیمیا کے بچوں سے مل کر جذباتی ہوگئے، انہوں نے تھیلسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے اپنے خون کا عطیہ بھی دیا۔

جلال ال نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ خون عطیہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔



انہوں نے کراچی میں مختلف بیماری میں مبتلا بچوں سے ملاقات کرنے کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج میری کچھ بچوں سے ملاقات ہوئی ہے جو کہ بیماری میں مبتلا تھے اور ان کے دل  بھی بہت بڑے تھے، میں ان سے مل کر بہت متاثر ہوا ہوں۔


جلال ال نے کہا کہ میں نے تھیلیسمیا میں مبتلا بچوں کے لیے اپنا خون عطیہ کیا ہے۔

ترک اداکار نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تھیلیسیمیا میں مبتلا ان بچوں کے لیے اپنے خون کا عطیہ کریں۔

تازہ ترین