• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک اداکار جلال ال کو اسلام آباد کیسا لگا؟

ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے ترکی کے اداکار جلال ال کو اسلام آباد کیسا لگا؟، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتادیا۔

جلال ال آج کل پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے دورے کے دوران پاکستانی فنکاروں کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزراء سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

ترک اداکار نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک خوب صورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اسلام آباد میں دامن کوہ کے مقام پر کھڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔


جلال ال نے اپنی پوسٹ میں اسلام آباد سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اسلام آباد آپ واقعی بہت خوب صورت ہو، انشاءاللّٰہ آپ سے دوبارہ ملیں گے۔‘

ارطغرل کے اداکار اب کراچی کی جانب گامزن ہوگئے ہیں جہاں وہ کل کا دن بہت مصروف گزاریں گے، انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر لکھا ہے کہ میری نئی منزل اب کراچی ہے۔

اداکار جلال ال کراچی میں تھیلیسیمیا کے بچوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

تازہ ترین