• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر، شادی کے جشن میں پولیس اہلکار و دیگر کی ہوائی فائرنگ، علاقہ گونج اُٹھا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شادی کے جشن میں ہوائی فائرنگ سےملیر سکھن کا علاقہ گونج اٹھا، مشتبہ افراد پولیس اہلکار کے ساتھ ملکر ہوائی فائرنگ کرتے رہے، جبکہ چند قدم کے فاصلے پر تھانہ بھی موجود ہے ،واقعہ کی سی سی ٹی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں پولیس اہلکار توقیر سنی پستول سے ہوائی فائرنگ کرتا ہوا واضح نظر آرہا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ توقیر سنی ملیر ہیڈکوارٹر میں تعینات ہے، واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہے، سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنے پر کئی افراد کے خلاف اقدام قتل کے مقدمے درج ہوئےتھے ۔

تازہ ترین