کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) انجمن تاجران تربت کی جانب سےتربت میں بم دھماکےکے خلاف شہر میںشٹر ڈاون ، تاجران نے دھماکےکےخلاف احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق تربت میں سنیماچوک سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے دستی بم حملے کے خلاف گزشتہ روز انجمن تاجران تربت کی جانب سے شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی اس موقع پر شہر میں تمام کاروباری مراکز اور دوکانیں بند رہی تاجر برادری کی جانب سے دھماکےکےخلاف تربت شہر میں احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا، تربت کے تاجروں نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز دھماکے سے دوکاندار اور راہگیر متاثرہوئے ہیں، اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں شہر کاامن تباہ ہونے سےکاروبار بھی متاثر ہوگا۔اس سے قبل بھی تربت بازار میں بم دھماکوں جس میں تاجروں سمیت معصوم شہری جاں بحق ہو چکے ہیں ۔