• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر کو شکست دینے والی نادیہ جمیل اسکرین پر واپسی کی خواہشمند

بریسٹ کینسر کو شکست دینے والی پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل دوبارہ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے بے تاب ہیں۔

 نادیہ جمیل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’کینسر کی وجہ سے ان کے جو بال جھڑ گئے تھے یا جنہیں انہوں نے منڈوالیا تھا اب وہ بڑے ہونے لگے ہیں۔


اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اس خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں اب اسکرین پر واپسی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے پر خدا کا شکر بھی ادا کیا اور ساتھ ہی کہا کہ جیسے ہی ان کے بال بڑے ہو رہے ہیں، ان کے دل میں خواہش اٹھی ہے کہ انہیں اسکرین پر واپسی کرنی چاہیے۔


نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ ’ ان کے سر کے بال مسلسل بڑے ہو رہے ہیں، تاہم وہ بالوں کو منڈوانے کے برے اور تکلیف دہ وقت کو کبھی نہیں بھول پائیں گی۔‘

انہوں نے اپنی ہمت پر اپنی ہی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران کینسر اور ذیابیطس جیسے امراض سے جنگ لڑی اور وہ جنگ جیتی۔

نادیہ جمیل نے لکھا کہ ہر بہادر شخص اپنے لیے ایک نعمت ہوتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اب وہ بہت خوش ہیں اور ہر سانس کے وقت انہیں زندگی اور خوشی کا احساس ہوتا ہے۔

تازہ ترین