• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور، 7 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں دو روز سے لاپتہ 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خیرپور کے علاقے حادل شاہ پور میں 7 سالہ بچی دو روز سے لاپتہ تھی، بچی کی لاش کیلوں کے کھیت سے برآمدکی گئی ہے، 7 سالہ متاثرہ بچی کی لاش اہل علاقہ کو کھیتوں سے ملی ہے جس کے بعد پولیس کی جانب سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے کی گئی ابتدائی تفتیش کے مطابق نامعلوم ملزمان نے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد بچی کو گلا دبا کر قتل کیا اور  لاش کیلوں کے کھیت میں پھینک دی۔

پولیس کے مطابق لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

پولسی کی جانب سے بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین