آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سجل اور احد کے دبئی میں سیرسپاٹے، ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خوبصورت اداکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی دبئی میں بوٹ سرفنگ کرتے ہوئے ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

معروف اداکارہ سجل اور اداکار و گلوکار احد رضا میر کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر نئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ دبئی میں سیر سپاٹے کرتے ہوئے گھومتے پھرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

وائرل تصاویر اور ویڈیو میں سجل اور احد رضا میر نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے  ہیں اور دونوں ہی اپنے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب تعریفیں بھی بٹور رہے ہیں۔

احد رضا میر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک مختص سی ویڈیو  اور تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اور سجل علی خوبصورت نیلے پانیوں پر بوٹ سرفنگ کر رہے ہیں۔


دوسری جانب سجل علی نے اپنی اسکارف میں ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ صحرا میں دبئی کی سردی اور سورج کی روشنی انجوائے کرتی نظر آ رہی ہیں۔


سجل علی حجاب میں نہایت حسین نظر آ رہی ہیں جبکہ اُن چہرے پر پڑتی سورج کی روشنی ان کے حسن میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔

احد رضا میر اور سجل علی کی جانب سے  شیئر کی گئی ان تصاویر اور ویڈیو پر اب تک مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور تعریفی، دعائیہ کمنٹس آ چکے ہیں۔


واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر نے گزشتہ سال مارچ میں شادی کر لی تھی۔

اپنی شادی کا اعلان اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیا تھا۔

سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کی تقریبات کئی روز تک جاری رہی تھیں جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے ہی شرکت کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید