• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد سراج کو نسلی تعصب کا سامنا، ڈیوڈ وارنر نے معافی مانگ لی

بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل مسلمان کھلاڑی محمد سراج کو آسٹریلیا میں نسلی تعصب پر مبنی جملوں کا سامنا کرنے پر آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے معافی مانگ لی۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ وارنر نے محمد سراج کے ساتھ پیش آئے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں وارنر نے لکھا کہ میں محمد سراج سے معافی مانگنا چاہتا ہوں کیونکہ نسل پرستانہ جملے کسی بھی طرح اور کہیں بھی قابلِ قبول نہیں ہے۔ 

ساتھ میں انھوں نے اپنے ہوم کراؤڈ سے بھی اپیل کردی کہ وہ اگلے میچ میں بہتر رویے کا مظاہرہ کریں گے۔ 

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے ہمراہ دورہ آسٹریلیا پر موجود محمد سراج کو سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز اسٹیڈیم میں موجود شائقینِ کرکٹ کی جانب سے ان پر نسل پرستانہ جملے کسے گئے تھے۔

محمد سراج نے واقعے کو فوری طور پر اپنے کپتان اجنکیا رہانے کو بتایا تھا جنھوں نے فیلڈ امپائرز کو سارا معاملہ رپورٹ کیا۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تیسرے روز کے کھیل کے آخری سیشن میں جب محمد سراج باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے تو ان پر نسل پرستانہ جملے کسے گئے۔

تازہ ترین