• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے ریپ کیس: ملزمان کا چالان تاحال پیش نہ ہوسکا، انعامی رقم تقسیم


موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی و دیگر کا چالان تاحال پیش نہیں ہوا لیکن پولیس افسران اور اہلکاروں میں نقد انعامی رقم تقسیم کردی گئی۔

آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے مطابق موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم نے خود گرفتاری دی۔

حکام کے مطابق انعام غنی نے 40 پولیس افسران اور اہلکاروں میں نقد انعامی رقم تقسیم کی۔


25 لاکھ روپے سی آئی اے، سی ٹی ڈی اور دیگر شعبوں کے اہلکاروں میں تقسیم کیے گئے۔

انعام غنی کے مطابق موٹروے زیادتی کیس محکمے کے لیے چیلنج تھا، جس میں پیشہ وارانہ مہارت سے سرخرو ہوئے۔

آئی جی پنجاب پولیس کے مطابق موٹروے ریپ کے ملزمان مختصر عرصے میں بہترین ٹیم ورک کی بدولت گرفتار ہوئے اور پنجاب پولیس کی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی۔

موٹروے ریپ کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی ایک ماہ تک فرار رہنے کے بعد لاہور کے قریب مانگا منڈی سے گرفتر ہوا تھا ۔

عابد ملہی کی گرفتاری کے حوالے سے ان کے والدین کا کہنا تھاکہ اُس نے خود گرفتاری دی جبکہ پولیس کا دعویٰ تھا کہ اُسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حراست میں لیا گیا ہے۔

موٹر وے زیادتی کیس میں عابد ملہی کا ساتھی شفقت پہلے ہی پولیس کی حراست میں تھا ،اُس نے جرم کا اعتراف بھی کیا ۔

ملزم عابد کو گرفتاری کےبعد لاہور منتقل کیا گیا ، جہاں متاثرہ خاتون نے اُسے اور شریک ملزم شفقت کو شناخت کرلیا تھا۔

تازہ ترین