• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپیئن اصلاح الدین کیساتھ رہزنی کی واردات، کار، نقدی، موبائل چھن گیا


پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی اولمپیئن اصلاح الدین کے ساتھ رہزنی کا واقعہ پیش آیا ہے، مسلح افراد ان سے نقدی اور موبائل فون چھن کر فرار ہوگئے۔ 

سابق ہاکی اولمپیئن اصلاح الدین نے بتایا کہ ان کے ساتھ رہزنی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اولمپیئن احمد عالم کی والدہ کے جنازے میں شرکت کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 3 مسلح ملزمان اچانک میری کار میں بیٹھ گئے اور مجھے گاڑی میں یرغمال بنالیا۔ 

سابق اولمپیئن نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے انھیں ایک گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا اور پھر صفورا چورنگی پر چوڑ کر میری کار اپنے ساتھ لے گئے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان مجھ سے 15 ہزار روپے اور موبائل بھی لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔ 

اس حوالے سے سابق ہاکی اولمپیئن اصلاح الدین نے تھانہ گلستان جوہر میں رپورٹ بھی درج کروادی۔

تازہ ترین