• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل، مقبوضہ علاقوں میں غیر قانونی بستیوں میں اضافے کا سلسلہ روکے، یورپی یونین

یورپین یونین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں غیر قانونی بستیوں میں اضافے کا سلسلہ فوری طور پر روکے۔

یہ مطالبہ یورپی یورپین کے خارجہ امور کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے ویسٹ بینک کے علاقے میں 800 نئی رہائش گاہیں بنانے کی منظوری دینے کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کیا۔


انہوں نے کہا کہ کہ یورپی یونین ان تعمیرات کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور امن کے عمل کے حصول میں ایک بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے۔ جبکہ یہ دو ریاستی حل کے لئے بھی ایک رکاوٹ ہے۔

اس لئے یورپین یونین اسرائیل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس غیر قانونی عمل سے باز رہے۔

تازہ ترین