• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نندی پور ریفرنس: بابراعوان، ریاض کیانی کی بریت کا فیصلہ برقرار


اسلام آباد ہائی کورٹ نے نندی پور پاور ریفرنس میں بابراعوان اور جسٹس (ر) ریاض کیانی کی بریت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور اور جسٹس (ر) ریاض کیانی کی احتساب عدالت سے بریت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس کیس میں سابق سیکریٹری قانون مسعود چشتی کو نندی پور ریفرنس میں بری کرنے کا حکم دیا۔


عدالت نے اپنے فیصلے میں احتساب عدالت کی جانب سے بریت کی درخواست مستر کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

جج ارشد ملک نے وڈیو اسکینڈل سامنے آنے سے چند روز قبل بابراعوان کی بریت کی درخواست منظور کی تھی۔

تازہ ترین