• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی دور میں ہر ادارہ تباہ ہوچکا، اسفند یار ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دورِ حکومت میں ہر ادارہ تباہ ہوچکا ہے۔ 

اپنے ایک بیان میں سربراہ اے این پی نے کہا کہ محکمہ ریلوے رپورٹ میں انکشافات ہولناک ہیں، ڈھائی برسوں میں 427 حادثات کا ذمہ دار کون ہے؟ کیا حکومت جواب دے سکتی ہے؟

اسفندیار ولی خان نے کہا کہ حادثات پر مغرب کی مثالیں دینے والا عمران خان کہیں غائب ہوچکا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز اور پی آئی اے تباہ ہے، ملازمین کو مزید کم کردیا گیا ہے۔

ساتھ میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جدوجہد آخری کیل ثابت ہوگی۔

تازہ ترین