• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیا مرزا کی سابقہ مینیجر سمیت تین افراد گرفتار، 200کلو گرام منشیات برآمد

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این سی بی نے بولی وڈ اداکارہ دیا مرزا کی سابقہ منیجر راحیلہ فرنیچر والا کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔زی نیوز کی رپورٹ کے مطابق این سی بی نے ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں چھاپہ مارا اور 200 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 2خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بولی وڈ اداکارہ دیا مرزا کی سابقہ منیجر راحیلہ، ان کی بہن شائستہ اور کرن سجنانی نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ برطانوی شہری ہے۔رپورٹس کے مطابق ایک اطلاع پر باندرہ ویسٹ میں چھاپہ مارا گیا جہاں فلیٹ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ۔ این سی بی نے تینوں افراد کی گرفتاری کے بعد مقدمہ درج کرلیا جبکہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین