اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ‘آن لائن )وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے بجلی بریک ڈاؤن کے بارے میں ابتدائی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 9 جنوری کی رات کو ملک میں بدترین بلیک آؤٹ فنی خرابی کی وجہ سے نہیں بلکہ انسانی غلطی سے ہوا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق سسٹم میں آنے والی خرابی کو تیزی سے دور کردیا گیا تھا۔
وزیراعظم نے مستقبل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کرنے کا عندیہ دیدیا۔آن لائن کے مطابق عمر ایوب نے اجلاس میں بتایا کہ 9 جنوری کورات 11 بجکر 41 منٹ پر سرکٹ بریکر کو ارتھ ختم کئے بغیر بند کردیا گیاتھا۔
مستقبل میں احتیاط سے کام لیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ مین سوئچ کی مرمت کا کام جاری تھا۔نیشنل پاور کنٹرول سسٹم سے اس کی باضابطہ مرمت کیلئے منظور لی جاتی ہے۔