ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا سے برابری کی سطح پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ہم نے سفارتکاری سے کبھی انکار نہیں کیا، ہم مذاکرات کے ذریعے امریکا کو مناسب حل دے سکتے ہیں۔
عباس عراقچی نے مزید کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے آئندہ مذاکرات باہمی احترام کے ساتھ کیے جائیں گے، جس میں کوئی ملک کم یا زیادہ اہمیت پر نہیں شامل ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایرانی قوم کے بنیادی حقوق پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے اور نہ کسی کے دباؤ میں آئیں گے۔