• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 برس بعد اسلام آباد سے براہ راست مانچسٹر پہنچنے پر قومی ایئر لائن کا پُرتپاک استقبال

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

قومی ایئر لائن کی فلائٹ پی کے 701 پانچ سال اور تین ماہ بعد مانچسٹر ایئرپورٹ لینڈ ہوئی تو طیارے اور مسافروں کو خوش آمدید کہنے والوں کا تانتا بندھا ہوا تھا۔

ایئر پورٹ پر موجود افراد میں پاکستانی قونصلر جنرل اور مسافروں کے عزیز و اقارب کے علاوہ برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران، مقامی بزنس کمیونٹی اور پاکستانی نزاد برطانوی شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

قومی ایئر لائن کی فلائٹ مانچسٹر پہنچی تو پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے مانچسٹر ایئر پورٹ گونج اٹھا۔ اس موقع پر پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی خوشی دیدنی تھی۔

مسافر جب ایئر پورٹ سے باہر آئے تو قونصلر جنرل آف پاکستان مانچسٹر سمیت سیکڑوں افراد نے انہیں خوش آمدید کہا، پھولوں کے ہار پہنائے اور تحفے تحائف بھی دیے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مسافروں نے کہا کہ دوران پرواز ان کی خوب خدمت کی گئی اور گھریلو ماحول مہیا کیا گیا تھا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید