• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق اولمپیئن اصلاح الدین کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر لوٹ لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر میں سابق اولمپین اصلاح الدین کو 3 مسلح افراد دن دیہاڑے کار سمیت اغواء کر کے ایک گھنٹے بعد سچل تھانے کی حدودمیں چھوڑ کر کار، نقدی اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق اولمپین اصلاح الدین گلستان جوہر بلاک 16 میں سابق اولمپیئن احمد عالم کی والدہ کے جنازہ میں شریک کے لیے گئے تھے، جیسے ہی وہ ظہر کی نماز کے لیے کار روکی 3 مسلح افراد نے کار میں گھس کر انہیں یرغمال بنالیا، پولیس کے مطابق اصلاح الدین نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ تینوں ملزمان نے انہیں کار کے پیچھے لٹا دیا اور 15 ہزار روپے چھیننے کے بعد ایک گھنٹے تک مختلف علاقوں میں گھوماتے رہے اس کے بعد سچل تھانے کی حدود اسکیم نمبر 33 الاظہرگارڈن کے قریب کارسے اتار دیا اور کار لے کر فرار ہوگئے ،پولیس کے مطابق سوک کار 2019ء کا ماڈل ہے ملزمان راستے میں کار کا ٹریکر ڈھونڈتے رہے مجھے سے بھی معلوم کیا میں نے بتایا مجھے نہیں معلوم، ملزمان میں 3سندھی اور اردو زبان میں گفتگو کر رہے تھے، ایس پی گلشن اقبال معروف عثمان نےبتایا سابق قومی ہاکی اولمپین اصلاح الدین سے واردات کرنے والے تینوں ملزمان کارلفٹر تھے۔

تازہ ترین