• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی بینک اکاؤنٹ کیس، زرداری کی عبوری ضمانت میں 28جنوری تک توسیع

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع کر دی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بنچ نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ اس موقع پر سابق صدر کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی۔

تازہ ترین