چیئرمین پشتونخواہ میپ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان آج تنہا رہ گیا ہے، اس کےمسائل کا حل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نکال سکتی ہے۔
بلوچستان کے ضلع لورالائی میں حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے جلسہ سے خطاب میں چیئرمین پشتونخواہ میپ محمود خان اچکزئی نے کہاکہ ہم ایسا پاکستان چاہتےہیں جہاں تمام قومیتوں کو برابر کے حقوق ہوں۔
محمودخان اچکزئی کاکہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں کوئی جھگڑا نہیں ہے، سب مولانافضل الرحمٰن کی قیادت میں متحد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام اقوام کو کہتا ہوں کہ وہ ظالم کا ساتھ نہ دیں،ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہو۔