• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونانی سمندری حدود میں 2 کشتیاں ڈوب گئیں، 14 افراد کو بچالیا گیا، متعدد لاپتہ

تصویر : رائٹرز۔
تصویر : رائٹرز۔

یونان کی سمندری حدود میں 2 کشتیاں ڈوب گئیں۔ ایتھنز سے عرب میڈیا کے مطابق اس واقعے میں متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق دونوں کشتیاں یونانی جزائر ساموس اور لسبوس کے قریب ڈوبیں۔حادثے کی شکار کشتیوں پر غیرقانونی تارکین وطن سوار تھے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈز نے 14 افراد کو بچالیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یونانی حکام نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں کچھ افراد کو حراست میں لے لیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید