• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاپا رازی سے پریشان انوشکا اور ویرات نے اہم اپیل کردی

پاپارازی سے پریشان اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر کرکٹر ویرات کوہلی نے اہم اپیل کر ڈالی۔ 

دو روز قبل اس سپر اسٹار جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور اس خبر کو خود ویرات نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔ 

تاہم ایک روز بعد ویرات کوہلی کے بھائی وکاس کوہلی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں انھوں نے اپنی بھتیجی کو خوش آمدید کہا تھا۔ 

جب میڈیا نے اس تصویر کو حقیقی بچی سے تابیر کیا تو وکاس کوہلی کی وضاحت سامنے آئی جس میں انھوں نے بتایا کہ یہ ویرات اور انوشکا کی بیٹی نہیں ہے، یہ ایک رینڈم تصویر ہے۔ 


تاہم اب انوشکا اور ویرات کی جانب سے ایک اپیل پاپارازی کے لیے سامنے آئی ہے جس میں انھوں نے کہا کہ فوٹوگرافر ان کی بچی سے دور رہیں اور ان کی تصویر نہ لیں۔ 

اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بچی کی رازداری کو کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ بچی کی پیدائش سے قبل بھی انوشکا شرما نے ایک فوٹوگرافر کو متنبہ کیا تھا کہ وہ ان کی نجی زندگی سے دور رہیں۔ 

تازہ ترین