• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ادکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر ویرات کوہلی کی بیٹی کی سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصویر جعلی نکلی۔ 

ایک روز قبل بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما اور ان کے شوہر کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ 

اس حوالے سے خود ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی پیدائش سے متعلق بتایا تھا۔ 


تاہم ایک روز بعد ویرات کوہلی کے بھائی وکاس کوہلی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں انھوں نے اپنی بھتیجی کو خوش آمدید کہا تھا۔ 

بچی کی اس تصویر کو میڈیا میں اس بچی کی پہلی جھلک تصور کی جارہا تھا، تاہم ایسے میں ویرات کوہلی کے بھائی کی جانب سے ایک وضاحتی بیان سامنے آگیا۔ 

وکاس کوہلی نے دوبارہ سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا اور کہا کہ ان کی طرف سے شیئر کی گئی یہ فوٹو ایک رینڈم فوٹو ہے، یہ بچی ویرات اور انوشکا کی نہیں ہے۔



تازہ ترین